صحیح بخاری
کتاب الایمان
BUKHARI 1.9:
Narrated `Abdullah bin `Amr:
The Prophet said, "A Muslim is the one who avoids harming Muslims with his tongue and hands.
And a Muhajir (emigrant) is the one who gives up (abandons) all what Allah has forbidden."(
باب: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے
دیگر مسلمان بچے رہیں کوئی تکلیف نہ پائیں
حدثنا آدم بن أبي إياس، قال حدثنا شعبة، عن عبد الله بن
أبي السفر، وإسماعيل، عن الشعبي، عن عبد الله بن عمرو ـ رضى الله عنهما
ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده،
والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه ". قال أبو عبد الله وقال أبو معاوية حدثنا
داود عن عامر قال سمعت عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم. وقال عبد الأعلى عن
داود عن عامر عن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے یہ حدیث بیان کی، ان
کو شعبہ نے وہ عبداللہ بن ابی السفر اور اسماعیل سے روایت کرتے ہیں، وہ دونوں شعبی
سے نقل کرتے ہیں، انھوں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے، وہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان بچے رہیں
اور مہاجر وہ ہے جو ان کاموں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا۔ ابوعبداللہ امام
بخاری نے فرمایا اور ابومعاویہ نے کہ ہم کو حدیث بیان کی داؤد بن ابی ہند نے، انھوں
نے روایت کی عامر شعبی سے، انھوں نے کہا کہ میں نے سنا عبداللہ بن عمرو بن عاص سے،
وہ حدیث بیان کرتے ہیں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے (وہی مذکورہ حدیث) اور کہا کہ عبدالاعلیٰ نے روایت کیا داؤد سے، انھوں نے
عامر سے، انھوں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص سے، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے۔
|
No comments:
Post a Comment